صارفین کو دسمبر سے روزانہ صرف 8 گھنٹے گیس کی سپلائی ملے گی۔

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کی قلت خاص طور پر صوبہ پنجاب میں ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے اس لیے آئندہ ماہ سے گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں صرف آٹھ گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق گیس کی قلت سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوگا کیونکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے پاس صوبے کے لیے مطلوبہ مقدار میں گیس دستیاب نہیں ہوگی۔
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ گیس کی پیداوار میں پنجاب کا حصہ دیگر صوبوں یعنی سندھ، بلوچستان اور کے پی کے سے کم ہے۔