شوبزشخصیات صباقمرکی حمایت میں آگے آگئیں #urduheadline

0


فائل فوٹو

صبا قمرکی جانب سے آسٹریلیا میں مقیم بلاگرعظیم خان سے شادی نہ کرنے کے فیصلے پر اداکارہ پرہونے والی تنقید کے بعد شوبز شخصیات ان کی حمایت میں آگے آگئیں۔

گزشتہ روزصبا نے انسٹا پوسٹ پراپنے فالوورز کیلئے لکھا تھا ” بہت سی ذاتی وجوہات کی بناء پرعظیم خان سے تعلق نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، اب ہم شادی نہیں کر رہے ہیں”۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ، ” میں ایک اور اہم چیز واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میری کبھی عظیم خان سے ملاقات نہیں ہوئی ، ہمارا رابطہ صرف فون پرتھا۔ یہ میرے لیے بہت مشکل وقت ہے لیکن یہ وقت بھی گزرجائے گا۔

شادی نہیں کررہی، صباقمرنے عظیم خان سے تعلق ختم کردیا

صبا کی اس پوسٹ کے بعد بیشترسوشل میڈیا صارفین نے اس پروپوزل کا بتانے اور پھرانکارکو توجہ حاصل کرنے کیلئے ڈرامہ قراردیا جس پر سیلیبرٹیزنے ان کیلئے آواز اٹھاتے ہوئے صبا کو مضبوط رہنے پیغام دیا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا “آپ کا سفر مشکل رہا ہے اور آپ نے اسے قابل قدر بنا دیا ہے۔”، ہم سب آپ سے پیار کرتے ہیں ۔

ماہرہ خان نے کہا کہ خوشی صبا کے قریب ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے پیغام دیا ” آپ ایک مضبوط خاتون ہیں ، اور سب سے بہترین کی مستحق ہیں ”۔

اس کے علاوہ دیگر نے بھی صبا قمر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صبا اورعظیم کی شادی سے متعلق خبریں گزشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں، اداکارہ نے تصدیق کی تھی کہ وہ عظیم سے شادی کرنے والی ہیں لیکن اسی دوران اجالا لینڈ کے نام سے انسٹاصارف اجالاعلی خان نے سوشل میڈیا پر تفصیلی خط صبا کو خبردارکیا تھا کہ انہیں اپنی پسند پردوبارہ غورکرلینا چاہیے کیونکہ عظیم خان ماضی میں مجھ سمیت متعدد لڑکیوں کو ہراساں کرچکے ہیں۔

اجالا کے اس خط کے بعد عظیم کی جانب سے ایک ویڈیوسامنے آئی تھی جس میں انہوں نے ایسے دعووں کو بےبنیاد قرار دیا تاہم صبا نے اس حوالےسے خاموشی اختیار کیے رکھی تھی ۔

گزشتہ روز عظیم سے تعلق ختم کرنے والی صبا نے امید ظاہر کی تھی کہ “مجھے امید ہے کہ آپ لوگ بھی اسی طرح میرے فیصلے کی حمایت کریں گے جیسے آپ سب ہمیشہ رہے ہیں۔”

عظیم نے صبا کی پوسٹ پرردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا” صبا قمر نے میرا مؤقف بیان نہیں کیا اور ہاں یہ میری غلطی ہے” ۔

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے صبا کو ٹیگ کرتے ہوئےکہا ” آپ ایک حیرت انگیز روح کی مالک اورکائنات کی تمام خوشیوں کی مستحق ہیں، اللہ آپ کو کامیابیوں اور محبتوں سے نوازے”۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.