شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک #urduheadline

4


ہلاک ہونے والا دہشت گرد بویا کا رہائشی اشرف اللہ عرف طوفانی تھا، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

ہلاک ہونے والا دہشت گرد بویا کا رہائشی اشرف اللہ عرف طوفانی تھا، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

شمالی وزیرستان: فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بویا کا رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہوگیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران بویا کا رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد اشرف اللہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرگرم دہشت گرد تھا، اور وہ ٹارگٹ کلنگ ، سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں ، بھتہ خوری اور دھماکہ خیز آلات لگانے میں ملوث رہا ہے۔

 


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.