سندھ میں پہلی سے8ویں تک کلاسزاس ماہ بندرہیں گی #urduheadline

9


سندھ بھر میں پہلی تا آٹھویں تک کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل یکم مئی تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ بھر میں پہلی تا 8 ویں تک کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی معطلی کی مدت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

ٹویٹرپراپنی ٹویٹ میں وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کومدِنظررکھتے ہوئے تدریسی عمل 21 اپریل کے بجائے مزید 10 روزبڑھا کر یکم مئی تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم،ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے تدریسی عمل جاری رکھا جاسکے گا۔نویں،دسویں اور کالجز میں کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی۔تعلیمی ادارے کرونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کے پابند ہوں گے۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.