زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا #urduheadline

4


ہرارے: زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، طویل عرصے بعد جارح مزاج بلے باز برینڈن ٹیلر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت شان ولیمز کریں گے، زمبابوے ٹیم میں کافی عرصے بعد برینڈنٹ ٹیلر اور گریک ایرون کی واپسی ہوئی ہے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ رواں ماہ کی اکیس تاریخ کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کا شیڈول

جنوبی افریقا میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے والی گرین شرٹس کل جوہانسبرگ سے ہرارے پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے مشن کی شروعات کرے گی، تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا، ٹی ٹوئنٹی میچز21، 23 اور 25 ‏اپریل کوکھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 29 اپریل اور دوسرا 7 مئی سے شروع ہوگا، سیریز کےتمام میچز ہرارے اسپورٹس کلب ‏میں کھیلےجائیں گے۔

Comments


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.