رانا شمیم کا بیان حلفی، توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

سابق چیف جج سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے بیان حلفی کی خبر شائع کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔

رانا شمیم کا بیان حلفی، توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

تفصیلات کے مطابق سابق جج گلگت بلتستان کے بیان حلفی کی خبرشائع کرنے پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت آج 11 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ کیس کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم، دی نیوز کے ایڈیٹر انچیف، ایڈیٹر اور ایڈیٹر انوسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 16 نومبر کو سات دنوں میں شوکاز نوٹس کا جواب داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے فریقین کو آج  ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

دی نیوزکے ایڈیٹر انچیف، ایڈیٹر عامرغوری اورایڈیٹر انوسٹی گیشن انصارعباسی شوکاز نوٹس کا جواب داخل کرا چکے ہیں جب کہ رانا محمد شمیم کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب داخل نہ کرایا جا سکا۔

واضح رہے کہ دی نیوزمیں رانا شمیم کے بیان حلفی کی خبر شائع ہونے پرعدالت نے توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0