- ad -

- ad -

- ad -

دنیا کی مہنگی ترین بریانی کی ایک تھال کی قیمت کتنی؟ جان کر آپ حیران ہوجائیں گے #urduheadline

- ad -

0 10

- ad -


دبئی میں قائم ایک ہوٹل نے دنیا کی مہنگی ترین بریانی متعارف کرائی ہے جس کی قیمت سُن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (ڈی آئی ایف ایس) کی سالانہ تقریب کے موقع پر مہمانوں کیلئے دنیاکی سب سے مہنگی بریانی پیش کردی گئی جس کے ایک تھال کی قیمت 43 ہزار 233 روپے کے قریب بنتی ہے۔

اس کو گولڈن بریانی کا نام دیا گیا ہے جسے سنہرے رنگ کے تھال میں مہمانوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ یہ تھال 23 قیراط خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس بریانی کا کُل وزن تین کلوگرام ہے جس میں چھوٹے آلو، ابلے انڈے، بھنا ہوا کاجو ، انار دانا ، تلی ہوئی پیاز اور پودینہ کوشامل کیا گیا ہے جبکہ اس میں سفید اور زعفرانی چاول سمیت قیمہ بھی شامل ہے۔

اس مہنگی ترین بریانی کی تھال کو کچھ اس طرح پیش کیا جاتا ہے جس میں زعفرانی چاول، کشمیری سیخ کباب، راجپوت چکن کباب، ملائی کوفتہ، ملائی چکن روسٹ اور دنبے کی چانپیں شامل ہیں۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق گاہکوں کو بریانی کے ساتھ رائتہ، سلاد، نہاری کا سالن، جودھ پوری سالن، بادام سمیت دیگر  اقسام کی چٹنیاں اور انار کا رائتہ بھی پیش کیا جائے گا۔

- ad -

#urduheadline



.

- ad -

- ad -

- ad -

Leave A Reply

Your email address will not be published.