- ad -

- ad -

- ad -

خلاف ضابطہ فائلوں پر دستخط نہ کرنے کی سزا، ایس بی سی اے افسر معطل – #urduheadline

- ad -

0 11

- ad -


- ad -

کراچی: ایس بی سی اے کے سینئر قانون دان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل افیئرز شاہد جمیل کو معطل کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ 20 گریڈ کے افسر شاہد جمیل کو متعدد فائلوں پر خلاف ضابطہ دستخط کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم انھوں نے انکار کر دیا جس پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی شمس الدین سومرو نے معطلی کے احکامات جاری کر دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لا افسر کو محکمہ بلدیات کے سینئر افسر کی جانب سے فائلوں پر دستخط نہ کرنے پر نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ محکمہ بلدیات کے سینئر افسر ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل افیئر سے رہائشی سے تجارتی اراضی کی منتقلی پر فائلوں پر من پسند قانونی ریلیف چاہ رہے تھے، تاہم شاہد جمیل نے من پسند قانونی ریلیف اور دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

ایس بی سی اے افسران کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہونے کا انکشاف

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے اراضی کی منتقلی پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ لا افسر نے کہا تھا کہ قانون جو کہتا ہے اس کے مطابق قانونی آرا دوں گا۔ اس سے قبل بھی غیر قانونی کام کرنے سے انکار پر 17 گریڈ کے 2 افسران کو ڈی جی ایس بی سی اے اندرون سندھ تبادلہ کر چکے ہیں۔

دوسری طرف غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کا ایکشن جاری ہے، گلبرگ ٹاؤن بلاک 12 میں غیر قانونی فلورز کی تعمیر اور ایس بی سی اے رولز کی خلاف ورزی پر ڈیمولیشن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ساتویں فلور کی تعمیر کو رکوا کر اسے مسمار کر دیا۔

ٹیم نے تمام یوٹیلیٹی کنکشن بھی منقطع کر دیے ہیں، بلڈنگ میں میزانائن فلور بھی غیر قانونی طریقے سے قائم تھا، ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ بغیر نقشہ پاس کرائے میزانائن فلور بنایا گیا، جس پر ڈیمولیشن ٹیم نے اس کی دیواریں بھی توڑ ڈالیں۔

Comments

#urduheadline



.

- ad -

- ad -

- ad -

Leave A Reply

Your email address will not be published.