خاتون صارف کے ساتھ بینک مینیجر کا مبینہ فراڈ #urduheadline

3


قتل کی بھی کوشش کی

کراچی میں بينک صارف نے خاتون بينک مينيجر پر فراڈ اور اقدام قتل کا الزام عائد کردیا۔ 76 سالہ صارف کا کہنا ہے کہ منيجر نے ان سے 20 لاکھ روپے کا فراڈ کيا اوراس کو چھپانے کے ليے قتل کی کوشش بھی کی گئی۔

کراچی کی بزرگ خاتون ہاتھوں میں رعشہ کے باعث چیک بک پر دستخط اور ديگر بينک امور کے ليے بینک مینیجر کی مدد ليتی تھيں۔ متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ جب وہ 7 ماہ بعد امریکہ سے واپس آئیں تو خاتون مینیجر گھر آگئیں اور بینک چلنے کا کہا۔

راستے میں مٹھائی خریدنے کے لئےگاڑی رکوائی تو ڈرائیور مٹھائی لینے گیا۔اس دوران مينيجر نے اُن پرحملہ کرديا۔متاثرہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ مينيجر نے اکاؤنٹ سے 20 لاکھ روپے کا فراڈ بھی کيا جس کوچھپانے کے ليے انہيں قتل کی کوشش کی گئی۔

پولیس کے مطابق بینک مینیجر تاحال مفرور ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.