حسن علی نے پھر ماضی دہرا دیا، ویڈیو وائرل

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف فاسٹ بولر حسن علی نے ایک بار پھر ماضی دہرا دیا۔ گال ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم 222 رنز پر ڈھیر ہوگئی قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنالیے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک اور اظہر علی […]

حسن علی نے پھر ماضی دہرا دیا، ویڈیو وائرل

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف فاسٹ بولر حسن علی نے ایک بار پھر ماضی دہرا دیا۔

گال ٹیسٹ میں سری لنکن ٹیم 222 رنز پر ڈھیر ہوگئی قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنالیے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک اور اظہر علی 3 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کو برتری ختم کرنے کے لیے مزید 198 رنز درکار ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہمیشہ کی طرح فیلڈ میں دھیان دینے کی بجائے ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی ڈانس کرکے ساتھی فاسٹ بولر حارث رؤف کو دکھا رہے ہیں۔

ان کے ڈانس سے حارث رؤف بھی خوب محظوظ ہورہے ہیں لیکن حسن علی نے دوران فیلڈ ایک بار پھر کیچ ڈراپ کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے کیچ چھوڑنے اور ڈانس کلپ کی ویڈیو شیئر کی جارہی ہیں اور اس پر دلچسپ میمز بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دلچسپ میمز دیکھیں

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0