تھنڈر کیٹز کو جدید انداز سے پیش کرنے کا اعلان – #urduheadline

2


نیویارک: گوڈزیلا بمقابلہ کانگ کے ڈائریکٹر نے 80 کی دہائی کی مشہور کارٹون سیریز ’تھنڈر کیٹز‘  کو نئے اور جدید انداز سے پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر ایڈم ونگارڈ وارنر بروس نے اپنے پرانے ساتھی سائمن کے ساتھ تھنڈر کیٹز کے اسکرپٹ پر دوبارہ کام کرنے کا آغاز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق تھنڈر کیٹز کو ڈین لن پروڈکشن کے بینر تلے بنایا جائے گا۔

ہدایت کار کا کہنا تھا کہ ’تھنڈر کیٹز کو  پرانی تھیم پر ہی بنایا جائے گا مگر دورِ جدید کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے اس میں لائیو ایکشن بھی شامل کیا جائے گا‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ 2019 کی میوزیکل فلاپ کیٹ کا لباس کے استعمال کرنے سے پرہیز کریں گے کیونکہ اس پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں ایک ایسی فلم بنانا چاہتا ہوں جسے دیکھ کر سب کو تھنڈر کیٹز یاد آئے اور اس جیسی فلم کسی نے نہ دیکھی ہو‘۔

Comments


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.