بیٹی کو موٹا نہ ہونر پر مجبور کرنا باپ کو مہنگا پڑگیا #urduheadline

7


لندن : برطانوی عدالت نے بیٹی سے موٹا نہ ہونے کا ایفیڈیفٹ سائن کرانے پر باپ کو ڈھائی برس کےلیے جیل بھیج دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ برطانیہ کے علاقے برکشائر میں پیش آیا جہاں ایک باپ نے موٹاپے کا شکار افراد سے اظہار برآت کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو موٹا نہ ہونے پر مجبور کیا۔

موٹاپے سے بچانے کےلیے ریچڈ نامی شخص نے اپنے بچوں سے غیرانسانی اور ناروا سلوک روا رکھا جس پر عدالت نے اسے ڈھائی سال قید کی سزا سنا دی۔

کیس کی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ 56 سالہ ریچڈ خادلہ نے اپنی بیٹی کو تنبیہ کی وہ ہر حال میں ورزش کرے اور مر بھی جائے تو بھی موٹی نہ ہو، اس سلسلے میں انہوں نے اپنی بیٹی نے موٹا نہ ہونے کا ایفیڈیفٹ بھی سائن کرایا۔

گرفتار شخص کی بیٹی نے تبایا کہ کھانے میں بے ترتیبی کی وجہ سے نشونما پر بھی اثر پڑرہا تھا۔

لڑکی بتایا کہ گھر میں کوئی بھی بہن بھائی اگر موٹاپے کی طرف مائل ہوتا تو اسے سزا دی جاتی تھی۔

Comments


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.