بھارت کی رواں سال کی 10 بڑی فلمیں اور ویب سیریز

بھارت کی رواں سال کی 10 بڑی فلمیں اور ویب سیریز

ایمیزون پرائم ویڈیو نے آئی ایم ڈی بی کی ٹاپ 10 ہندوستانی فلموں اور ویب سیریز کی فہرست جاری کر دی ہے۔

ہندوستان کی2021  کی ٹاپ 10 میں سے 6 فلموں نے آئی ایم ڈی بی کی ٹاپ انڈین فلموں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم جئے بھیم ٹاپ پر ہے جبکہ شیر شاہ، ماسٹر اور سردار ادھم ٹاپ 5 میں ہیں۔

منوج باجپائی کی فلم دی فیملی مین ٹاپ انڈین ویب سیریز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ممبئی ڈائریز 26/11 اور دی لاسٹ آور نے بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔

یاد رہے کہ ایمیزون پرائم ویڈیو نے بالترتیب 2021 کی ٹاپ 10 ہندوستانی فلموں اور ویب سیریز کی آئی ایم ڈی بی کی فہرست میں اپنی 6 فلمیں اور 3 اصلی فلمیں شامل کی ہیں۔

دلکش کورٹ روم ڈرامہ، جئے بھیم سال کی سرفہرست ہندوستانی فلم بن کر ابھری ہے، جس میں شیرشاہ، ماسٹر اور سردار ادھم فہرست میں دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کرنان اور دریشیام 2 بھی آئی ایم ڈی بی کی 2021 کی ٹاپ 10 ہندوستانی فلموں کی فہرست میں شامل ہیں۔

دریں اثنا،ایمیزون اوریجنلس دا فیملی مین، دا لاسٹ آور اورممبئی ڈائریز 26/11 نے آئی ایم ڈی بی کی ٹاپ 10 انڈین ویب سیریز2021 کی فہرست میں تیسرے، چوتھے اور دسویں نمبر پر ہیں۔

آئی ایم ڈی بی فلموں، ٹی وی شوز اور مشہور شخصیات کے بارے میں معلومات کے لیے دنیا کا سب سے مقبول اور مستند ذریعہ ہے۔

 یہ فہرست پرو آئی ایم ڈی بی مووی اور ٹی وی کی درجہ بندی سے اخذ کی گئی ہے، جو کہ آئی ایم ڈی بی صارفین کے صفحہ کے حقیقی نظاروں پر مبنی ہیں اور پورے سال میں ہفتہ وار اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔

اس سال کی فلموں کی درجہ بندی نہ صرف ڈائریکٹ ٹو سروس (DTS) فلموں کو نمایاں کرنے کے لیے قابل ذکر ہے، جس کا تصور پرائم ویڈیو نے کیا۔

اس کے علاوہ مقامی فلموں کو اعلیٰ درجہ دینے کے لیے بھی جئے بھیم (تمل)، ماسٹر (تمل)، کرنان (تمل) اور ایمیزون اوریجنل مووی دریشیام 2 (ملیالم)، دنیا بھر کے سامعین سے محبت اور تعریف حاصل کرنے کے لیے زبان اور جغرافیہ کی رکاوٹوں کو عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

 اسی طرح ایمیزون اوریجنل موویز شیرشاہ (ہندی) اور سردار ادھم (ہندی) کو پرائم ویڈیو پر سب سے زیادہ کامیاب ہندی فلمیں قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سال بہت سی فلموں اور سیریزوں نے ہمارے صارفین کی جانب سے محبت اور تعریف حاصل کی ہے جس کی وضاصت سال2021 آئی ایم ڈی بی کی ٹاپ 10 موویز اور ویب سیریز کی فہرست سے ظاہر ہوتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0