بھارتی ڈرائیور نے قرعہ اندازی میں ایک کلو سونا جیت لیا

بھارتی ڈرائیور نے قرعہ اندازی میں ایک کلو سونا جیت لیا

دبئی میں محظوظ نامی کمپنی کی ہفتہ وار قرعہ اندازی میں بھارت کے ایک غریب کار ڈرائیور نے ایک کلو سونا جیت لیا۔

کمپنی کی یہ 54 ویں لائیو قرعہ اندازی تھی، جس میں تین خوش قسمت تارکین وطن نے فی کس ایک لاکھ درہم کی انعامی رقم جیت لی۔ جبکہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے کار ڈرائیور اکشے نے خصوصی گولڈ ڈرا میں ایک کلو سونا جیت لیا۔

بھارتی کار ڈرائیور ایک گیس ایجنسی میں کام کرتے ہیں ، ایک سال قبل والد کے کینسر کے مرض میں موت کے بعد وہی گھر کے واحد کفیل تھے۔ والد کی بیماری پر کافی پیسہ خرچ ہوا اور قرض بھی چڑھ گیا۔ انہوں نے بھارت میں مناسب نوکری نہ ملنے پر دبئی جانے کا فیصلہ کیا اور اپنی ماں ، بھائی اور بہنوئی کی کفالت کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر اٹھائی۔

ایک کلو سونا جیتنے کے بعد اکشے نے کہا یہ انعام ان کے مرحوم والد کی طرف سے ایک انعام ہے، میرے والد میری طاقت کا ستون تھے جسے بچانے کے لئے ہم نے سب کچھ داؤ پر لگایا مگر وہ بچ نہ سکے، ان کے بغیر زندگی بے حد مشکل ہو گئی ہے، اور مجھے لگتا ہے یہ انعام میرے والد نے ہمارے خاندان کی زندگی کو آسان بنانے اور میری ذمہ داریوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے بھیجا ہے۔

اکشے نے مزید کہا کہ یہ سونا مجھے گھر بنانے اور میری ماں کو سونے کی چین خریدنے میں مدد دے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0