بچوں میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ #urduheadline

2


والدین کو بچوں کو باہر جانے سے روکنا ہوگا

ملتان میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے باوجود بھی بچے گھروں کی بجائے میدانوں میں کھیلنےمیں مصروف ہیں۔ نشتراسپتال میں کرونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ملتان میں کرونا وائرس بچوں میں خطرناک حد تک پھیلنے لگا ہے۔ گزشتہ 2 روز کے دوران نشتراسپتال میں کرونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 25 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

نشتراسپتال کے وائس چانسلرڈاکٹراحمد اعجاز محمود نےبتایا کہ تیسری لہر بہت خطرناک ہےاوراس سےبچے بھی بڑی تعداد میں متاثر ہورہے ہیں جو ہمیں پہلی دو لہروں میں نظر نہیں آیا تھا۔

شہرمیں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں لیکن بچے ہرجگہ کھیل کود میں مصروف ہیں۔طبی ماہرین کےمطابق اگر والدین نے بچوں کو کنڑول نہ کیا تو کرونا کا پھیلاؤ روکنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.