برطانوی شہری نے 122 ملین پائونڈ کا ’ یورو ملین‘ جیک پاٹ جیت لیا #urduheadline

6


یہ برطانیہ میں رواں سال یورو ملین جیک پاٹ کی دوسری قرعہ اندازی ہے۔

یہ برطانیہ میں رواں سال یورو ملین جیک پاٹ کی دوسری قرعہ اندازی ہے۔

 لندن: خوش قسمت برطانوی شہری نے 25 ارب 90 کروڑ روپے (122 ملین پائونڈ ) کا’ یورو ملین‘ جیک پاٹ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

’کیملوٹ یوکے لاٹریز لمیٹڈ  کے فاتحین کے مشیر اینڈی کارٹر کے مطابق جمعے کی رات ’یورو ملین‘  کی قرعہ اندازی ہوئی۔

برطانوی شہری نے 122 ملین پائونڈ کا انعام  جیت کر یوکے نیشنل لاٹری  کی تاریخ کےپانچویں بڑے فاتح کااعزاز حاصل کر لیا ہے۔ یہ اتنی بڑی رقم ہے جس سے آپ اپنے سارے خواب پورے کر سکتے ہیں۔

منتظمین کی جانب سے فاتح کی شناخت ظاہر کیے بنا کہا گیا ہے کہ ہمیں اس جیک پاٹ کے فاتح کا دعوی موصول ہو گیا ہے اور اب لاٹری کے قواعد و ضوابط کو یقینی بنانے کے لیے ٹکٹ کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

یہ برطانیہ میں رواں سال یورو ملین جیک پاٹ کی دوسری قرعہ اندازی ہے۔ اس سے پہلے برطانوی شہری نے ہی 39 ملین پائونڈ کا انعام جیتا تھا۔


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.