بابراعظم کی شاندار سنچری، قومی ٹیم کا فاتحانہ آغاز – #urduheadline

7


بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ ‏سیریز کے پہلے ون ڈے میں شاہینوں نے پروٹیز کو3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان پہلے امتحان میں پاس ہو گیا، جنوبی افریقا کے خلاف پہلا معرکہ مار لیا، 274 کے تعاقب ‏میں بابراعظم اور امام الحق کے درمیان 177 کی زبردست شراکت داری، کپتان کی سنچری، ‏محمدرضوانہ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور شاداب خان کے قیمتی 33 رنز نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔

ہدف کے جواب میں 9 رنز پر ابتدائی نقصان کے بعد کپتان اور امام الحق نے محتاط انداز اپناتے ‏ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا اور مجموعے کو 186 تک پہنچا کر جیت کی بنیاد رکھی۔ ‏

بابر اعظم نے کیریئر کی 13 ویں سنچری بنائی۔ ان کی اننگز میں 17 دلکش چوکے شامل تھے۔ وہ ‏‏103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان کے آؤٹ ہونے پر بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور صرف 17 رنز کے اضافے سے 3 وکٹیں گرِ گئیں۔ ‏امام الحق 70، دانش عزیز 3 اور آصف علی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پے در پے وکٹیں گرنے پر محمد رضوان اور شاداب خان نے ذمہ داری سے اسکور کو آگے بڑھایا، ‏دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ پر 53 رنز کی پارٹنرشپ قیمتی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ محمد رضوان 40 ‏رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا. فہیم اشرف

Comments


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.