اےاین پی اور پيپلزپارٹی رہنماؤں کو واٹس ايپ گروپ سےباہر #urduheadline

3


پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو اپوزیشن اتحاد کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکا ل دیا گیا ہے۔

اے اين پی کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی پی ڈی ایم سے باضابطہ راہیں جدا کرلیں۔

پی پی رہنماوں نے اپوزيشن اتحاد کے تمام عہدوں سے استعفے دے دیے، سنیئر رہنما راجہ پرویزاشرف، شیری رحمان اور قمرالزمان کائرہ نے استعفے نیئربخاری کے پاس جمع کرائے جو مولانا فضل الرحمان کوپہنچا ديے گئے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اے اين پی اور پيپلزپارٹی کے رہنماؤں کو واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال ديا۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم سے باضابطہ باہر ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا کہا اور پیشکش کی کہ وہ بات سننے کیلئے تیار ہیں ۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.