ایران نے یوکرین کے الزامات کو یکسر مسترد کردیا

3 months ago 105

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف فریب پر مبنی دعوے اور ایران مخالف پروپیگنڈے پر مبنی بیانات میڈیا جنگ کا ایک حصہ ہیں۔

نہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر کی ڈرونز پر تنقید کا مقصد مغرب سے اسلحہ اور امداد بٹورنا ہے، ان جھوٹے دعوؤں کے ذریعہ ہی یوکرین مغربی ملکوں سے زیادہ سے زیادہ ہتھیار اور مالی امداد حاصل کرسکتا ہے۔ کنعانی نے مزید کہا کہ یوکرین اپنے ان دعوؤں کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے سے انکار کرتا رہا ہے۔


واضح رہے ایران نے ابتدائی طور پر روس کو ڈرون ’’شاہد‘‘ کی فراہمی سے انکار کیا تھا لیکن بعد میں کہا کہ اس نے تنازع شروع ہونے سے قبل ان ڈرونز کی بہت کم تعداد روس کو فراہم کی تھی۔ دوسری طرف کیف کا کہنا ہے کہ یوکرین کے شہروں اور انفراسٹرکچر پر روسی حملوں میں ڈرونز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔


یوکرینی صدر زیلنسکی نے گزشتہ روز ایک ویڈیو خطاب میں مطالبہ کیا تھا کہ ایران ماسکو کو ڈرون فراہم کرکے تاریخ کے تاریک پہلو کی طرف جارہا ہے اور ایران کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔