اہم پاکستانی اوپنر بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے

پاکستانی اوپنر شان مسعود کا ڈربی شائر کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے یکم جولائی کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ 32 سالہ شان مسعود اس وقت کلب سے منسلک ہیں جس کی سربراہی مکی آرتھر اس سال کے کاؤنٹی سیزن میں تمام فارمیٹس کے لیے کر رہے […]

اہم پاکستانی اوپنر بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے

پاکستانی اوپنر شان مسعود کا ڈربی شائر کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے یکم جولائی کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔

32 سالہ شان مسعود اس وقت کلب سے منسلک ہیں جس کی سربراہی مکی آرتھر اس سال کے کاؤنٹی سیزن میں تمام فارمیٹس کے لیے کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس ہفتے لارڈز میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنا ڈیبیو کیا جہاں وہ 9 رنز سے سنچری بنانے میں ناکام رہے۔
بھارتی ٹیم جولائی میں ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرے گا۔ بھارتی ٹیم کے 1 اور 3 جولائی کو ڈربی شائر اور نارتھمپٹن شائر کے خلاف دو وارم اپ میچز ہیں۔

ڈربی شائر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم 1 جولائی کو ٹوئنٹی 20 ٹور فکسچر میں ڈربی شائر کا مقابلہ کرنے کے لیے انکورا کاؤنٹی گراؤنڈ کا سفر کرے گی ۔

بھارتی ٹیم ڈربی شائر کے خلاف اپنی آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کو جاری رکھے گی جس میں پاکستانی بین الاقوامی کھلاڑی شان مسعود، اور سری لنکا کے سابق فاسٹ باؤلر سورنگا لکمل شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0