اہم خبر:کراچی میں برازیلی،جنوبی افریقی نئےکروناوائرس کاانکشاف #urduheadline

5


ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

کرونا ايک دن ميں مزيد ايک سو چھياليس افراد کی زندگياں لے گيا۔ مجموعی اموات سترہ ہزار نو سو ستاون ہو گئيں۔ چار ہزار چھ سو چھيانوے نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔

مثبت کيسز کی شرح نو اعشاريہ تريسٹھ فيصد رہی۔ خیبر پختونخوا حکومت کا عید پر صوبے بھر میں ایک ہفتے کيلئے مکمل لاک ڈاون کا اعلان۔ آٹھ سے اٹھارہ مئی تک تمام بازار، پارکس اور سیاحتی مراکزبند رہیں گے۔

اسد عمر کہتے ہيں آنے والے چند ہفتے انتہائی اہم ہیں۔ وبا پھيل گئی تو کوئی سسٹم مقابلہ نہیں کر پائے گا۔ سندھ حکومت کا کراچي ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر دوبارہ کھولنے کا فیصلہ۔

کرونا کے بڑھتے کيسز پر امريکا کا بھارت پر چار مئی سے سفری پابندی عائد کرنے کا فيصلہ۔ بھارت ميں کرونا سے ايک دن ميں ريکارڈ چار لاکھ سے زائد کيسز اور ساڑھے تين ہزار اموات رپورٹ۔ قبرستان اور شمشان گھاٹ کم پڑنے لگے۔ کریا کرم کيلئے باری کا انتظار کرو۔ شمشان گھاٹ والے مرنے والوں کے اہلخانہ کو جواب دينے لگے۔ کيا اپنوں کی سانسيں اکھڑتی ديکھتے رہيں۔ کہاں جائيں۔ آکسيجن کہاں سے لائيں؟۔ شہری مودی سرکار پر پھٹ پڑے۔

عمران خان کو کام نہ کرنے ديا گيا تو وہ اسمبلياں توڑ سکتے ہيں۔ وزيراعظم کے پرانے ساتھی ۔ اسد عمر نے بتا ديا۔ وفاقي وزير نے بتايا عمران خان اپنے وزراء اور پارٹی ارکان کو پہلے بھی بتا چکے وہ کسی صورت بليک ميل نہيں ہوں گے ۔ بلکہ حکومت چھوڑ ديں گے۔

پيسہ چوری کر کے باہر لے جانے والے ملک کے سب سے بڑے غدار ہيں۔ وزيراعظم عمران خان کہتے ہيں يہ ہم ہی ہيں جو حکومت ميں آئے اور نيب نے بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا۔ کرپٹ مافيا کيخلاف جدوجہد کريں گے۔ جب ان سے نجات ملے تو ہی اصل پاکستان بنے گا۔ عمران خان نے اعتراف کيا ان سے بھی غلط فيصلے ہوجاتے ہيں۔

کراچی اين اے دو سو انچاس ميں ہار۔ ن ليگ کا نتائج پر تحفظات کا اظہار ۔۔ الیکشن کمیشن کو خط لکھ ديا۔۔ ووٹوں کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کر ديا۔

شکريہ کراچی۔ بلاول بھٹو اين اے دو سو انچاس سے جيالے کی فتح پر خوش ۔۔۔۔ بولے پيپلز پارٹی نے ايک تير سے کی شکار کئے۔۔۔ عوام نے سليکٹڈ حکومت کو ريجيکٹ کر ديا ۔۔۔ کٹھ پتلی حکومت کو واضح پيغام دے ديا ۔۔۔ الزامات لگنے پر جيالے چيئرمين کا ن ليگ کودھاندلی ثابت کرنے ۔ ورنہ ہار تسليم کرنے کا مشورہ۔

وزيراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان سے استعفيٰ طلب کر ليا۔۔۔ امان اللہ خان یاسین زئی کو فوری عہدہ چھوڑنے کی ہدایت ۔۔۔ خط ميں لکھا سیاسی حالات کا تقاضا ہے کسی نئے شخص کو گورنر مقرر کروں

اسلام آباد کا برما ٹاؤن ۔۔۔ کہنے کو تو شہر اقتدار کا علاقہ ۔۔۔ ليکن انتہائی پسماندہ ۔۔۔ کچرے کے ڈھير ۔۔۔ ابلتے گٹر ۔۔۔ نہ کوئی پبلک پارک ۔۔۔ مکينوں کا رہنا دشوار۔۔

دنيا بھر ميں آج مزدوروں کا دن منايا جا رہا ہے ۔۔۔۔ شکاگو کے مزدوروں سے عقيدت کا اظہار کيا جا رہا ہے۔۔ مگر خون پسينہ بہانے والوں کے دن آج بھی نہيں بدلے ۔۔۔۔ سیکیورٹی پر تعینات گارڈز کي ڈيوٹی بارہ گھنٹے اور تنخواہ ۔۔۔ حکومت کی مقرر کردہ سے بھی کم ۔۔ لاہور کے بازاروں ميں کام کرنے والي خواتين کی کہانی بھی بليٹن ميں دکھائيں گے۔۔

ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے روز فواد عالم کی شاندار سنچری ۔۔۔ عمران بٹ نے اکيانوے اور عابد علی نے ساٹھ رنز بنائے ۔۔۔ پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ايک سو اٹھانوے رنز کی برتری حاصل۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.