اہم خبر:اسلام آبادميں پرائیویٹ اسکولز وکالجزکی بندش کیخلاف احتجاج ہوگا #urduheadline

2


ذیل میں دن بھر کی اہم خبروں کا مختصر خلاصہ دیا گیا ہے۔

اسلام آباد ميں پرائیویٹ اسکولز اور کالجز کی بندش کے خلاف سپریم کونسل آج احتجاج کرے گی۔ ملک بھر سے اسکولز مالکان ، اساتذہ، والدین اور بچے آج ڈی چوک پہنچیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ميں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی نیب کی متفرق درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کے حوالے سے وزارت قانون کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین و دیگر کی نیب ریفرنس میں بریت کیخلاف کیس کی بھی سماعت آج ہوگی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دیگر ملزمان کیخلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت آج ہوگی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، اور دیگر کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس، ٹھٹھہ واٹر سپلائی کرپشن ریفرنس پر بھی آج سماعت ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان 8 اپریل کو دسویں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی ایٹ کانفرنس بنگلہ دیش کی طرف سے ورچوئلی منعقد کی جا رہی ہے۔

حکومت 80 روپے کلو چينی فراہم کريں۔ لاہور ہائيکورٹ نے شوگر ملز کو حکم دے ديا۔ کين کمشنرز کو عدالتی فيصلے پر عمل درآمد کی ہدايت۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ رمضان آ رہا ہے، لوگوں کو چینی ملنی چاہئے۔ شہزاد اکبر نے عدالتی فيصلے کو حکومت کی فتح قرار دے ديا۔

سياست کے عجب رنگ۔ کہيں مخالفت، کہيں حمايت۔ اے اين پی پيپلز پارٹی کو سينيٹ ميں ووٹ دے کر پی ڈی ايم سے الگ ہوئی۔ کراچی ميں ن ليگی رہنما کی حمايت کردی۔ اين اے 249 کے ضمنی اليکشن ميں اپنا اميدوار مفتاح اسماعیل کے حق میں دستبردار کروا ديا۔ پيپلزپارٹی نے قادر مندوخيل کو ميدان ميں اتار ديا۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.