اکشےکمار کا 1کروڑ روپے کی امداد کا اعلان #urduheadline

5


بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھارت میں کرونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔

اکشے کمار نے سابق کرکٹر اور سیاستدان گوتم گمبھیر کی فاؤنڈیشن کو کرونا کے خلاف اقدامات کرنے کے لیے ایک کروڑ بھارتی روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

گوتم گمبھیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکشے کمار کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سابق کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ضرورت مندوں کی غذا، ادویات، آکسیجن کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ایک کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کرنے پر اکشے آپ کا بہت شکریہ۔

اکشے کمار نے گوتم گمبھیر کی اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی مشکل وقت ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں مدد کرسکا، خواہش ہے کہ ہم جلد اس بحران سے نکل سکیں’۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.