انتخابی نتائج؛ تحریک انصاف کے بعد ن لیگ کا بھی بڑا مطالبہ – #urduheadline

8


مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے این اے 249 ضمنی الیکشن کے نتائج کو چینلج کرتے ‏ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے حلقہ این اے 249 کے ریٹرننگ افسر کو تحریری ‏درخواست جمع کروا دی۔ مفتاح اسماعیل کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو 3 درخواستیں لکھی گئی ‏ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے حلقہ این اے 249 کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرتے ہوئے انتخابی نتائج اور ‏ووٹونگ سے متعلق الیکشن کمیشن سے تفصیلات مانگی ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے 15 پولنگ اسٹیشن کی فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹرز کے ‏انگوٹھوں کے نشان کی جانچ پڑتال کی جائے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے این اے 249 کے ضمنی الکیشن کے نتائج کو مسترد کردیا ‏ہے، خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ دو نمبر سے الیکشن کرانے ہیں تو سیاسی جماعتوں کو لڑنےکی ‏ضرورت ہی نہیں ہے۔

‏ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز ‏پارٹی کی جیت پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ پورا بلدیہ حیران اورپریشان ہےکہ پیپلزپارٹی ‏کیسےجیت گئی؟، پی پی کی جیت ایسے ہے جیسے بلدیہ میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہوں، تین ‏دن پہلے ہونیوالے سروے میں بھی پیپلزپارٹی کہیں نہیں تھی، کسی سروے کمپنی نے بھی پیپلزپارٹی ‏کو پانچواں نمبرسےاوپر نہیں دیاتھا۔

Comments


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.