اليکشن کميشن کا فیصل واوڈا کو این اے249 سے نکالنے کا حکم #urduheadline

11


اليکشن کميشن نے این اے 249 سے پی ٹی آئی کے امیدوار امجدآفریدی کو 12 اپریل بروز پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

کراچی کےحلقہ اين اے249ميں ضمنی انتخاب کا میدان سجنے والی ہے اور انتخابی مہم جاری ہے۔ انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر اليکشن کميشن نے سینیٹرفیصل واوڈاکوفوری طورپرحلقہ این اے 249 سےنکالنےکاحکم دیا ہے اورایس ایس پی کیماڑی اورغربی کوخط لکھ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولیس فیصل واوڈا کوحلقےسے نکال کررپورٹ جمع کرائے۔ اس کےعلاوہ پی ٹی آئی ايم پی اے سعید آفریدی اورملک شہزاد کو بھی حلقےسےنکالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فیصل واوڈاحلقے ميں عمائدين سےملاقات اورانتخابی دفترکےافتتاح کيلئےپہنچےتھے۔

قواعد کی خلاف ورزی پر اليکشن کميشن نے پی ٹی آئی امیدوارامجد آفريدی کوطلب کرليا ہے۔ ڈسڑکٹ ریٹرننگ افسرنےامجدآفریدی کو2 بجےذاتی حیثیت میں طلب کیا۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مانیٹرنگ ٹیم3شوکازنوٹس جاری کرچکی ہے اور پی ٹی آئی امیدوار سے ڈی آراوجواب طلب کرینگے۔

این اے 249 میں انتخابی جلسوں اورمہم میں ارکان اسمبلی اوروزراشریک ہورہےہیں۔اب تک کی انتخابی مہم کے دوران ايم اين اےامجد نیازی،سینیٹراعظم سواتی،فیصل واوڈا بھی حلقے کادورہ کرتےرہے۔ فردوس شمیم نقوی نے میمن برادری سے ملاقات کرکےامجدآفریدی کی انتخابی مہم چلائی جبکہ ايم پي اےرابستان خان،سعیدآفریدی،شبیرقریشی،شاہنوازجدون اور شہزاداعوان بھی مہم کا حصہ رہےہیں۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.