اقراء نے مداحوں کیلئے’گودبھرائی’ کی ویڈیوشیئرکردی #urduheadline

3

بچے کی پیدائش جولائی میں ہوگی

 

اداکارہ اقراء عزیز نے گود بھرائی کی تصاویر کے بعد فالوورز کیلئے ویڈیو شیئر کی ہے جسے صرف چند گھنٹوں کے دوران ہی 4 لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔

انسٹاگرام پرشیئر کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ کی والدہ اور سسرالی وقریبی عزیز خواتین کو ان کی گود میں پھل وغیرہ رکھتے ہوئے گود بھرائی کی روایتی رسم کی ادائیگی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل اقراء اور یاسر نے اتوار2 مئی کو رسم کی تصاویرشیئرکرکے فالوورز کو جلد والدین کے رتبے پر فائز ہونے کی خوشبری سنائی تھی۔

اقراء نے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کے یہاں بچے کی پیدائش جولائی 2021 میں متوقع ہے۔

گود بھرائی کی تقریب میں جامنی رنگ کی پشوازاورغرارہ زیب تن کیا تھا جسے فیشن ڈیزائنر فہد حسین نے تیار کیا۔ خاص بات اس لباس کے ساتھ کا دوپٹہ تھا جسے ایمبرائیڈری اورگوٹے کناری کے علاہ اردوزبان میں 100 مختصر دعائیہ و نصیحت آموز پیغامات سے سجایا گیا ۔

یاسراوراقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔

اقراء کا آن ائر ڈرامہ سیریل ” رقیب سے” ہے جسے ایوارڈ یافتہ ڈرامہ نگار بی گل نے تحریر کیااورہدایتکار کاشف نثارہیں۔ اقراء کے علاوہ نعمان اعجاز، فریال محمود ، حدیقہ کیانی اورثانیہ سعید بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ حدیقہ کیانی نے اس ڈرامے سے ایکٹنگ ڈیبیو کیا۔

اس کے علاوہ جیو ٹی وی سے آن ائرہاشم ندیم کا تحریر کردہ ” خدا اور محبت” بھی ناظرین میں انتہائی مقبول ہے جس میں اقراء کے مقابل فیروزخان ہیں۔

#urduheadline

.
Leave A Reply

Your email address will not be published.