افغانستان میں تشددمیں کمی اورامن کےخواہشمند ہیں،شاہ محمود #urduheadline

8


فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

اتوار 18 اپریل کو پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان ہم منصب حنیف اتمر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور اور خطے میں امن و سلامتی سے متعلق بات چیت کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان،پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کاوشوں میں شراکت دار ہے۔

وزرائے خارجہ کی گفتگو میں افغان امن عمل میں ہونے والی پیش رفت پر بھی بات ہوئی۔ اس موقع پر افغان وزیر خارجہ نے امن عمل نتیجہ خیز بنانے کیلئے پاکستانی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔



#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.