اسلام آباد کے مزید 47 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق #urduheadline

6


اب تک پیدائش سے10سال تک کے 7329بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے، رپورٹ۔ فوٹو:فائل

اب تک پیدائش سے10سال تک کے 7329بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے، رپورٹ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا سے متاثرہ کم عمر بچوں کی تعداد میں اضافہ بدستورجاری ہے، اور ڈسٹرکٹ ہیڈ افسر (ڈی ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 47 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ڈی ایچ او رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں اب تک کورونا کے مشتبہ 9076 بچوں کے ٹیسٹ کئے گئے، اور اب تک پیدائش سے10سال تک کے 7329بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.