استعمال شدہ گاڑیوں کی جعلی کاغذات کے ذریعے کلیئرنس کا انکشاف

کسٹم حکام کراچی نے استعمال شدہ گاڑیوں کی جعلی کاغذات کے ذریعے کلیئرنس کا انکشاف کیا ہے۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی جعلی کاغذات کے ذریعے کلیئرنس کا انکشاف

پاکستان کسٹمز کلیکٹریٹ اپریزیمنٹ ویسٹ کراچی نے جعلی کاغذات پر پرانی گاڑیاں درآمد کرنے والے گروہ کا سراغ لگا لیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق جعلی کاغذات بنانے میں ملوث ایک بینک ملازم سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دورانِ تفتیش نجی بینک کے ملازم نے جعلی پی آر سی بنانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ جعلی پی آر سی اور اِن کیشمنٹ سرٹیفیکیٹ میں بینک کا عملہ بھی ملوث ہے، ملزمان کے خلاف اسپیشل کسٹم کورٹ میں 3 ایف آئی آرز درج کر کے ان کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 29 جعلی پی آر سیز کی شناخت کی جا چکی ہے۔ مزید کاغذات کی ویریفیکیشن کے لیے انہیں متعلقہ بینکوں کے ہیڈ آفس بھجوا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کسٹمز کوئٹہ کلیکٹریٹ نے زیارت کسٹمز چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران ایک ٹرک سے 2 کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کر لیا۔

کلیکٹر کسٹمز پریونٹیو ڈاکٹر فرید سالار کے مطابق اسمگل شدہ سامان اور ٹرک تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر رواں ہفتے کے دوران 8 کروڑ کا غیر ملکی سامان قبضے میں لیا جا چکا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0