اداکار عثمان مختار نے اہلیہ کے ہمراہ مداح کی انوکھی خواہش پوری کردی #urduheadline

4


زنیرہ انعام کے ساتھ عثمان مختار کچھ روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔ فوٹو:فائل

زنیرہ انعام کے ساتھ عثمان مختار کچھ روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔ فوٹو:فائل

 کراچی: ڈراموں کے معروف اداکار عثمان مختار نے شادی کے بعد اپنی اور اہلیہ کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ڈرامہ آنا اور ثبات جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کرنے والے عثمان مختار نے مختصر وقت میں اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کو اپنا گرویدہ تو کر ہی دیا تھا تاہم اچانک سے کی جانے والی شادی نے بھی لوگوں کو حیران و پریشان کردیا ہے۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ بہت سے لوگ ازدواجی زندگی میں منسلک ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر کافی چرچہ کر دیتے ہیں اور پھر شادی جس طرح دھوم دھام سے کرتے ہیں تو شائد ہی کوئی کرتا ہو جس کی تازہ مثال ایمن منیب اور سارہ خان اور فلک شبیر کی شادیاں ہیں۔

ان تمام شوخیوں کے باوجود اور کورونا وائرس کو مد نظر رکھتے ہوئے زنیرہ انعام خان کے ساتھ عثمان مختار سادگی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کا اندازہ اُن کی وائرل ہونے والی تصاویر کے بعد ہوا۔ بعدازاں جس کی تصدیق خود اداکار نے اپنے بیان میں کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کورونا لاک ڈاؤن پابندیوں کی وجہ سے شادی جلدی کرنی پڑی، عثمان مختار

شادی کے بعد اب پہلی بار عثمان مختار نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے وہ بھی مداح کی خواہش پر۔ درحقیقت عثمان نے انسٹا گرام پر مداحوں کو کچھ بھی سوال کرنے کا کہا جس پر اُن کے چاہنے والوں نے بہت سے دلچسپت سوالات کئے جن پر اداکار نے جواب بھی دیا۔

اسی اثنا میں ایک مداح نے شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اہلیہ کے ہمراہ شادی کے بعد کی تصویر شیئر کرنے کی گزارش کی۔ جس پر اداکار نے مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے اہلیہ زنیرہ انعام کی تصویر جاری کردی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ زنیرہ اور میرا صرف نکاح ہوا ہے، انشاہ اللہ رخصتی اسی سال ہو جائے گی۔


#urduheadline



.

Leave A Reply

Your email address will not be published.