اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کرونا وائرس کا شکار #urduheadline
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے فوری بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہی ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ اداکار عامر خان، رنبیر کپور، منوج باجپائی، سدھانت چترویدی، تاراسوتاریا، ستیش کوشک اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
#urduheadline
.